ریپ کیسز ، خاتون کے بجائے مرد پولیس افسر سے تفتیش کا معاملہ ، سماعت آج تک ملتوی

 ریپ کیسز ، خاتون کے بجائے  مرد پولیس افسر سے تفتیش کا معاملہ ، سماعت آج تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریپ کیسز میں خاتون پولیس آفیسرز کے بجائے مرد آفیسرز سے مقدمہ کی تفتیش کرانے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ سنانے کے لیے سماعت آج تک ملتوی کردی ہے

ملتان(کورٹ رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی رب نواز تلہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور ریپ کیسز سے متعلق ڈیٹا پیش کیا اور بتایا کہ ریپ کے سینکڑوں کیسز رواں سال بھی درج ہوئے پولیس کے پاس اتنی لیڈی پولیس آفیسرز ہیں نہ اتنے گزٹڈ آفیسر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں