میپکو کے 2افسروں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

میپکو کے 2افسروں کے خلاف  سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میپکو کے 2 افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ملتان(کرائم رپورٹر)مقدمہ کمرشل اسسٹنٹ حفصہ طارق کی درخواست پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈائریکٹر میپکو سہیل افضل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خضر حیات نے خاتون کو ہراساں کیا۔دونوں افسران نے مدعیہ سے موبائل فون چھینا اور پرسنل ریکارڈ حاصل کیا۔ مدعیہ نے 2019 میں انکوائری کے لئے درخواست دی تھی ،دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں