موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان ٹرک تلے آ کر جاں بحق

موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان ٹرک تلے آ کر جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والے شیراز خان نے موقع پردم توڑ دیا، گھر میں کہرام مچ گیا

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ شب تقریباًساڑھے 8بجے نوجوان شیراز خان اپنی موٹر سائیکل پر سوار اڈا لونی آباد سے آ رہا تھا کہ لونی پٹرولیم سروس کے سامنے اچانک موٹر سائیکل پھسلنے سے شیراز خان ساتھ گزرتے ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، شیراز خان کی میت گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا،متوفی کی نمازہ جنازہ گزشتہ صبح 6:00بجے مرکزی جنازہ گاہ چوک سرور شہید میں ادا کی گئی اوراسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں