مظفرگڑھ:دو سالہ بچہ تلیری نہر میں ڈوب کر جاںبحق
بچہ فہد کھیلتے ہوئے نہر میں گرگیا تھا،لوگوں نے لاش کو نہر سے نکال لیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)بھٹہ پور کے نزدیک دو سالہ بچہ تلیری نہر میں ڈوب کر جابحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق دوسالہ بچہ فہد ولد منیر حسین کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیا تھاجس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نہر سے نکال لیا مگر بچہ کی پانی میں ڈوبنے موت واقع ہوچکی تھی ،بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی جس پر ریسکیو ٹیم لوکیشن پر پہنچی مگر اس سے قبل علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش کو نکال لیا تھا، ریسکیو ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے شکریہ ادا کیا۔