وہاڑی: آڈاپٹو ریسرچ فارم پر میاواکی جنگل لگایا دیا گیا

وہاڑی: آڈاپٹو ریسرچ فارم پر میاواکی جنگل لگایا دیا گیا

سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف سر فراز مگسی نے جنگل کا افتتاح کردیا

وہاڑی(خبر نگار)محکمہ جنگلات،زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے آڈاپٹو ریسرچ فارم پر میاواکی جنگل لگایا دیا گیا، سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب سر فراز حسین خان مگسی نے میاواکی جنگل کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید خالد محمود گیلانی، ڈائر یکٹر زراعت ملتان ڈویژن چودھری شہزاد صابر، کنزرویٹوفاریسٹ آفیسرملتان ملک امداد حسین، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (توسیع) ملتان چودھری محمد افضل، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ساہیوال ملک وسیم سجاد، ڈائر یکٹر فارم، ٹریننگ اینڈ آڈاپٹو ریسرچ عاشق حسین سانگھی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ایس ڈی ایف او میاں اشفا ق شاہد، بلاک آفیسر ندیم ظفر بھی موجود تھے ، آڈاپٹو ریسر چ فارم پر ایک ایکڑ رقبے پر 1330پودے لگائے گئے ہیں۔، سیکرٹری محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب سر فراز حسین خان مگسی نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے درمیان ایک ایم او یو کے تحت مختلف شہروں میں میاواکی جنگل لگائے جا رہے ہیں ،محکمہ زراعت جگہ کی فراہمی اور افرادی قوت مہیا کرے گا، محکمہ جنگلات پودے اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ فراہم کرے گا ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن کے مطابق شجرکاری پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے ،گزشتہ تین سالوں میں جنوبی پنجاب میں 11ہزار ایکڑ پر شجرکاری کی گئی ہے ، موجود ہ سال میں ایک کروڑ 28لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ پر خصو صی توجہ دے رہی ہے ، سیکرٹری محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب سر فراز حسین خان مگسی نے مزید کہا کہ 10ہزار ایونیو میل نہروں کے کناروں پر پودے لگائے جا رہے ہیں، پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی نگہداشت پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں