الگ بجٹ شائع ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال کرنے میں تیزی
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے عارضی بلڈنگ کا انتخاب ،کام مکمل کرنے کیلئے 2ماہ کا الٹی میٹم
ملتان( نیوز رپورٹر)مالی سال 2021 22 کے لیے جنوبی پنجاب کا الگ ترقیاتی بجٹ شائع ہونے کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر فعال کرنے بارے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے عارضی بلڈنگ کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی بلڈنگ میں عارضی سیکرٹریٹ قائم کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے ، منظوری کے ساتھ ہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا چنگی نمبر 9 پر زیر تعمیر بلڈنگ کا کام مکمل کرنے کے لیے ایم ڈی اے کو 2 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی عمارت 6 کنال اور 7 فلور پر مشتمل ہے عارضی سیکرٹریٹ میں بیک وقت 100 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے ایم ڈی اے اور بلڈنگ ڈپارٹمنٹ نے تعمیراتی کام تیز کر دیا ہے پہلے مرحلے میں ایم ڈی اے اے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی بلڈنگ کے تین فلور اور تیار کرکے کے سیکرٹریٹ کے حوالے کرے گا گا بعد مزید فلورز کا کام شروع کیا جائے گا عارضی سیکرٹریٹ چنگی نمبر 9 جبکہ مستقل سیکریٹریٹ متی تل میں قائم کیا جائے گا۔