مقتول نوجوان کے ورثاکا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج

مقتول نوجوان کے ورثاکا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج

محمد عادل کو 2 روز قبل ملزموں نے مخبری کے شبہ میں فائرنگ کانشانہ بنایا تھا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مخبری کے شبہ میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کیا، پولیس تھانہ صدر ملزمان گرفتار نہیں کر رہی ملزمان کئی مقدمات میں مطلوب ہیں فوری گرفتار کیا جائے ورثاء تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 19 ڈبلیو بی کے رہائشی نوجوان محمد عادل کو دو روز قبل 23 ڈبلیو بی میں مبینہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد نے مخبری کے شبہ میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر مقتول محمد عادل کے ورثا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے آفس کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے خلاف ملزموں کوگرفتار نہ کرنے پر نعرے بازی کی اور دھرنا بھی دیا، واضح رہے کہ اس وقت ریجنل پولیس آفیسر ملتان سیدخرم علی بھی وہاڑی کے دورہ پر پولیس لائنز میں موجود تھے ،مقتول کے ورثا اور اہلیان علاقہ نے آر پی او ملتان ،ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی سے فوری طور پر با اثر اور متعدد چوری، ڈکیتی، قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، ورثا نے سی آئی اے کے ایک ملازم شاہد چٹھہ پر بھی ان با اثر جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا اور نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں