شہید آرمی حوالدار کی نماز جنازہ ،سینکڑوں افرادکی شرکت

شہید آرمی حوالدار کی نماز جنازہ ،سینکڑوں افرادکی شرکت

سیالکوٹ سیکٹر میں ڈیڑھ ماہ قبل مہر مظہر حسین دوران ڈیوٹی زخمی ہوگئے تھے

تلمبہ (نمائندہ دنیا) ایک اور بیٹا دھرتی ماں پر قربان ہوگیا، تلمبہ کے علاقے موضع نوری سہاگ کا رہائشی حوالدار مہر مظہر حسین شیخانہ دوران ڈیوٹی سیالکوٹ سیکٹر میں زخمی ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔ نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے کیپٹن مونس مجاہد کی قیادت میں شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور قبرستان موضع نوری سہاگ تلمبہ میں سپرد خاک کردیا، شہید کی قبر پر کمانڈنگ آفیسر 176 برج بٹالین، 54 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز سیالکوٹ اور کمانڈر ٹو کور کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، کیپٹن مونس مجاہد نے شہید کے اعزازات بیٹے کے حوالے کیے ۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ، 2بیٹے اور 4بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں