نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا سے ایک اور مریض جاں بحق
مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 7خالی ، 20مریض ہسپتال میں تاحال زیر علاج
ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں ایک مریض جاں بحق ہوگیا ،جس سے اموات کی مجموعی تعداد 871 ہو گئی۔فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا مظفر گڑھ کے 50 سالہ نعیم نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل 2020 سے 27 جولائی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 871 ہو گئی ہے ،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جن میں سے 14 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے ,جبکہ کورونا کے شبہ میں 32 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 962 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 745 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ،ادھر مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اب مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 7خالی ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد بھی 113 کر دی گئی ہے ۔