میاں چنوں:بس سٹینڈ کے قریب سے نشئی کی لاش برآمد
لاش ہسپتال منتقل ،عوامی حلقوں کانشے کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)نشے نے ایک اور گھر اُجاڑ دیا،جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے نامعلوم نشئی کی لاش برآمد ہوئی ہے ،تفصیلات کے مطابق نشے کے عادی درجنوں نوجوان زندہ لاشوں کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں، آئے روز موت واقعہ ہورہی ہے ،گزشتہ روز بھی جی ٹی روڈ نزد جنرل بس سٹینڈ امین ٹریڈرز سے ایک نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ،دوسری جانب عوامی حلقوں نے نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔