سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ کااچانک دورہ

سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ کااچانک دورہ

عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار

وہاڑی(خبر نگار)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال کا اچانک رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ کا دورہ، عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال احسن نے اچانک رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ تحصیل میلسی کا دورہ کیا اور رجسٹر حاضری، صفائی ستھرائی کی صورت حال اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور تمام اقدامات کو تسلی بخش پایا، اس موقع پر ڈاکٹر انجم اقبال نے سینئر میڈیکل آفیسر کو کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ عوام کو لگانے کے لئے دیہات کے اندر کیمپس لگانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز اور ویکسین لگوائے بغیر بچنا ممکن نہیں لہذا ہر کوئی افواہوں کو سنے بغیر فوری ویکسی نیشن کروائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں