مزدورں اور آڑھتیوں کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل شروع

مزدورں اور آڑھتیوں کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل شروع

کورونا وبا انتہائی خطرناک ،بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن کرانا ہی ہے :عباس علی ببا

وہاڑی(نمائندہ دنیا)صدرانجمن آڑھتیان سبزی وفروٹ منڈی عباس علی ببانے کہاہے کہ کوروناوباانتہائی خطرناک ہے اس سے بچاؤ کاواحدحل ویکسینیشن ہے وباکی خطرناک صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے محکمہ صحت نے ڈی سی مبین الہٰی کی ہدایت پرنیوسبزی اینڈفروٹ منڈی میں مزدوروں اورآڑھتیوں کوکوروناویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاہے اورگزشتہ روزتقریباً 300 سوسے زائدافرادکوکوروناویکسین لگائی گئی ہے ۔چوہدری عباس ببانے کہاکہ ہم سب نے مل کراس خطرناک ترین وباکامقابلہ کرناہے اوراسے شکست دینی ہے اس سلسلہ میں سبزی منڈی کے تاجروں کامکمل تعاون ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے انہوں نے تاجروں اورمزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن کرانے میں سستی کامظاہرہ نہ کریں اس سے ہم اپنی ذات اوراپنی آنے والی نسلوں کی زندگیوں کومحفوظ بناسکتے ہیں ان کامزیدکہناتھاکہ بعض لوگ ویکسین کے حوالہ سے بے بنیادپروپیگنڈاکررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں