میپکو ٹیموں کا ایکشن ،ایک روز میں 75بجلی چوروں کو دھر لیا

میپکو ٹیموں کا ایکشن ،ایک روز میں 75بجلی چوروں کو دھر لیا

ڈی جی خان کے 15صارفین کو جرمانہ اداکرنا پڑا ، 11کیخلاف مقدمات درج ہوئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں75بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئیے ۔ڈی جی خان میں15صارفین کو 165845روپے جرمانہ عائدکیا گیا اور11مقدمات درج کروائے گئے ۔وہاڑی میں13صارفین کو 418965 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں9بجلی چوروں کو296268 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں13صارفین کو 324205 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں6صارفین کو120000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں13بجلی چوروں کو 560000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج جبکہ بہاولنگرمیں6بجلی چوروںکو119574روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں