اغوا اور زیادتی کاملزم اشتہاری قرار ، گرفتار کرنے کا حکم

اغوا اور زیادتی کاملزم اشتہاری قرار ، گرفتار کرنے کا حکم

ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد لہ ملزم دانیال کو 4اگست کو پیش کرنے کی ہدایت

ملتان(کورٹ رپورٹر)ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان نے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو 4 اگست تک گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے مطابق ملزم دانیال امیر کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ نمبر 784 زیر دفعہ 365-B اور 376 اغوا درج کیا گیا تھا عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم نے مقدمہ کی پیروی نہیں کی جس پر عدالت نے ملزم کو بار بار طلب کیا تھا جو پھر بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں