انٹرمیڈیٹ امتحانات ،1 جعلی امیدوار ،3نقل کرتے پکڑے گئے

انٹرمیڈیٹ امتحانات ،1 جعلی امیدوار ،3نقل کرتے پکڑے گئے

جعلی امیدوار لیبارٹری ماڈل سکول بوسن سنٹر سے پکڑا گیا،قانونی کارروائی کی جائے گی

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانات میں ایک جعلی امیدوار اور تین نقل کرتے پکڑے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز چھاپے مارٹیموں نے چار امیدواروں کو پکڑ ا جس میں سے ڈگری کالج ٹبہ سلطان پور میلسی میں محمد ارسلان ولد محمد یاسین ،ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا میں صابر حسین ودل غلا م عباس اور شاہ زیب علی ولد اعجاز خواجہ بائیولوجی کے پرچے میں نقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔علاوہ ازیں لیبارٹری ماڈل سکول بوسن سنٹر سے رولنمبر 592436ازران خان کی جگہ ریاضی کا پرچہ دیتے ہوئے جعلی امیدوار پکڑ اگیا ان امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں