ویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے تربیت اور ملازمت ،شی مینز ورک کے ساتھ ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے  تربیت اور ملازمت ،شی مینز  ورک کے ساتھ ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان اور شی مینز ورک کے درمیان طالبات کو تربیت اور ملازمت کے لئے مواقع دینے کا ایم او یو سائن ہوگیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم او یو کی آن لائن تقریب میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور شی میانز ورک (ایس ایم ڈبلیو) کی سربراہ لبنیٰ بہات نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کئے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ تربیت اور ملازمت کے مواقع کے لئے کیریئر کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ذمے داری اب یونیورسٹی اٹھا رہی ہے ہم اپنی طالبات کو عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے تمام ہنر سکھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی سپورٹ اور اس یونیورسٹی کا نام روشن کرسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں