مزدوروں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں:خورشید احمد

مزدوروں کے حقوق اور انکے مسائل کے  حل کیلئے دن رات کوشاں:خورشید احمد

ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی زیر صدارت بختیار لیبر ہال ملتان متوقع ریفرنڈم کے حوالے سے اجلاس ہوا

ملتان (خصوصی رپورٹر)میٹنگ میں لاہور سے مرکزی عہدیداران،میپکو کے ریجنل اور میپکو کے تمام زونل عہدے داران نے شرکت کی،خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب ہوکر سی بی اے بنی ہے ، مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں،علاوہ ازیں اس موقع پر جینکو مظفرگڑھ کے ریجنل چیئرمین ہمایوں مسعود گجر نے پاور ہاؤسز کی بندش کے حوالے سے بات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں