ریلوے کالونی ملتان کینٹ کا واٹرپمپ 2ماہ سے ٹھیک نہ ہو سکا
ریلوے کالونی ملتان کینٹ کا واٹرپمپ ٹھیک نہ ہو سکا، کالونی کے مکین اذیت کا شکار ہو گئے
ملتان(خبرنگارخصوصی)ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ واضح رہے کہ ریلوے کالونی ملتان کینٹ کے واٹرپمپ سے کالونی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے تاہم2ماہ سے خراب ہونے کے باعث ملازمین کو پانی کیلئے خوار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر ہونے کی وجہ سے پانی صبح 9 بجے بند کردیا جاتا ہے اور 5 بجے کھولا جاتا ہے ، دوبارہ 9 بجے بند کردیا جاتا ہے ، یہ سلسلہ 2ماہ سے جاری ہے ، جبکہ افسروں کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جا رہے ہیں، ریلوے کالونی کے مکینوں نے ڈی ایس مبشر نوید سے مطالبہ کیا ہے کہ2ماہ سے خراب واٹر پمپ فوری ٹھیک کروایاجائے ۔