میپکو ٹیموں نے 108بجلی چورپکڑلئے

 میپکو ٹیموں نے 108بجلی  چورپکڑلئے

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں108بجلی چورپکڑلئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایک لاکھ39ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لاکھ 81ہزارروپے جرمانہ عائد،7مقدمات بھی درج کرلیے ۔27جولائی 2021 کوملتان میں 20بجلی چوروں کو 732071روپے جرمانہ عائد کیاگیا،ڈی جی خان میں20صارفین کو 286990روپے جرمانہ اور4مقدمات درج کروائے گئے ،وہاڑی میں5صارفین کو 175682 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں