چائلڈ پروٹیکشن کا ریسکیو آپریشن 6بھکاری بچے تحویل میں لے لئے
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا گیا
ملتان(خبرنگارخصوصی)دوران ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 6 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ،بچوں میں 11 سالہ چاند، 10 سالہ ندیم، 8 سالہ احمد، 10 سالہ شہباز، 12 سالہ ساجد، 8 سالہ عباس شامل ہیں،بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ،لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔