نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- گرین لائن بس منصوبہ،چین سے 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں
  • بریکنگ :- کراچی:بسیں ایس آئی ڈی سی ایل کےحوالےکی جائیں گی
Coronavirus Updates

نظریاتی ووٹ جماعت اسلامی کے پاس موجود :صفدر ہاشمی

نظریاتی ووٹ جماعت اسلامی کے پاس موجود :صفدر ہاشمی

دنیا اخبار

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اپنے نشان کیساتھ عوام کے پاس جائینگے

ملتان(خبرنگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں جماعت اسلامی کے 30 امیدواروں نے 29,000 سے زائد ووٹ حاصل کئے ، ثابت ہوچکا ہے کہ نظریاتی ووٹ اس وقت جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے ۔ جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ کشمیر الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوروں نے جس طرح اپنے جھنڈے اور نشان کے ساتھ میدان میں کھڑے رہے اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی اپنے جھنڈے اور نشان کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے ۔ ہماری خدمت امانت دیانت سب کے سامنے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں