ضلع ملتان میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز 2اگست سے ہوگا

ضلع ملتان میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز 2اگست سے ہوگا

مہم میں 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرنے پلانا ہمارا ہدف ہے ،ڈپٹی کمشنر

ملتان( نیوز رپورٹر)ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 2 اگست سے ہو گا۔ مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمہ کی طرف بڑھ رہا ہے ،رواں سال پاکستان میں صرف ایک کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرنے پلانا ہمارا ہدف ہے ،پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور کوالٹی مہم کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔علی شہزاد نے کہا کہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو چیک کریں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران7لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کے لئے 2991 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں