مدرسے میں معلم کا تشدد ،10سالہ بچہ ٹانگ سے محروم

مدرسے میں معلم کا تشدد ،10سالہ بچہ ٹانگ سے محروم

مولوی محمد اختر نے 10سالہ بچے کو دھوپ میں کان پکڑوا کر تشددکانشانہ بنایا

کرم پور (نامہ نگار) مدرسہ کے معلم نے بچے پر شدیدتشدد کیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ بے ہوش ہوگیا ،معلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ کرم پور کے نواحی موضع بورانہ کے رہائشی عمران عبا س نے تھانہ کرم پور کو دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا کہ میرا بیٹا منور عمر 10سال محلے کی مسجد میں قرآن پاک پڑھتا ہے ۔مدرسے میں لیٹ آنے پر معلم مولوی محمد اختر نے میرے بیٹے کو دھوپ میں کان پکڑائے اور تشدد کیا جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا اور تشددسے ایک ٹانگ سے معذور ہو گیا،جس پر تھانہ کرم پور نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں