ملتان میں 98ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

 ملتان میں 98ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

گھر گھر ویکسی نیشن مہم کے دوران تیسرے روز 36ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی

ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے ۔ مہم کے پہلے تین روز کے دوران 98 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی تفصیل کے مطابق حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے پانچ اضلاع کو 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کے 40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے ۔ضلع ملتان میں 18 سال سے زائد عمر کی 16فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔14 اگست تک 6لاکھ86 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ٹیمیں کام کر نے میں مصروف ہیں ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مائیکرو پلان پر عمل شروع کردیا گیا ۔ ادھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے بتایا کہ تین روز کے دوران 98 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کر لی گئی ہے مہم کے تیسرے روز 36 ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں