عاصم شریف کی کامیابی تاجر برداری کیلئے فخر:خواجہ شفیق

عاصم شریف کی کامیابی تاجر برداری کیلئے فخر:خواجہ شفیق

انکے کیلئے نیک خواہشات اور ہر موڑ پر رہنمائی کیلئے تاجر برادری پیچھے نہیں ہٹے گیکامیابی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتا ،عاصم شریف

ملتان (نیوز رپورٹر )چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ہمارے تاجر نمائندہ عاصم شریف بٹ کی کامیابی تاجر برادری کے لیے باعث مسرت و فخر ہے عاصم بٹ کی کامیابی میں مختلف شہروں کے تاجر نمائندوں اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کی ٹیم کی کاوشوں کوششوں جدوجہد کو سراہتا ہوں امید رکھتا ہوں کہ عاصم شریف بٹ اپنے حلقہ کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان کے لیے نیک خواہشات اور ہر موڑ پر رہنمائی تعاون کے لیے تاجر برادری پیچھے نہیں ہٹے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ممبرعاصم شریف بٹ کو ملتان،وہاڑی اور میلسی کے تاجر نمائندگان کی جانب سے مبارکباد دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران وہاڑی کے صدر حاجی ارشاد احمد بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل،انجمن تاجران میلسی کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد سلیم،چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر،ضلع اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،مرزا اعجاز علی،شیخ طاہر امجد،طارق کریم چوہدری،ملک اختر علی،ملک طاہر ڈوگر،ملک یونس جاوید،مخدوم زاہد،خواجہ یاسر اشفاق،خواجہ عقیل صدیقی دیگر تاجروں نے عاصم شریف بٹ کو آزاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ہار پہنائے نومنتخب رکن عاصم شریف بٹ نے اپنی کامیابی پر تاجر نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر مملکت ملک عامر ڈوگرنے اعتماد کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے کامیابی سے نوازا اپنی کامیابی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتا خواجہ محمد شفیق کی رہنمائی اور تعاون کا شکر گزار ہوں کوشش کروں گا توقعات پر پورا اتروں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں