نوجوان اغوا ،بیوی کے تاوان دینے پر بھی رہا نہ ہوسکا

نوجوان اغوا ،بیوی کے تاوان دینے پر بھی رہا نہ ہوسکا

اغواکاروں نے 20لاکھ مانگے ،نجمہ نے 2لاکھ 30ہزار اداکئے ،مقدمہ درج

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) اغواکاروں نے نوجوان اغوا کرکے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ،مجبور بیوی نجمہ پروین نے اغوا کاروں کی جانب سے دئیے گئے اکاؤنٹ میں جمع پونجی 2لاکھ30ہزار رقم جمع کرادی،نوجوان پھر بھی رہا نہ ہوا، اغواکاروں کے موبائل فون بھی بند ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ وارڈ نمبر 2 محلہ مہاجراں کے رہائشی نرسری فارم اونر ارشاد احمد ملک کو 18جون کے دن ارشاد اور ملک قاسم گھر سے بلا کر لے گئے ،بعدازاں تاوان مانگ لیا۔بیوی نے جمع پونچی جمع کرکے 2لاکھ 30ہزار روپے تاوان دیاجو احسان الحق نامی بینک انکل تاہم اس کے شوہر کو رہا نہیں کیاجائے اور اغواکاروں کے موبائل فون بھی بند ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آ غا ز کردیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں