اساتذہ کی کمی ،تعلیم کا معیار کم تر ،پرائیویٹ سکو ل ترجیح بن گئے

 اساتذہ کی کمی ،تعلیم کا معیار کم تر ،پرائیویٹ سکو ل ترجیح بن گئے

چک نمبر 74پندرہ ایل ددھوڑیانوالہ میں کئی کوششوں کے باوجو د3ٹیچر ز بھرتی نہ ہوسکے

وجھیانوالہ (نامہ نگار)چک نمبر 74پندرہ ایل ددھوڑیانوالہ کے گورنمنٹ بوائزماڈل پرائمری سکول میں صرف 2 مقامی استاد تعینات ہیں، ٹیچرز کی عدم دستیابی کے باعث اس گاؤں میں تعلیم کا معیار کم ترسطح پر ہے ،علاقہ مکین بچوں کو پرائیویٹ سکول میں بھیجنے کو ترجیح دینے لگے ہیں ۔اہالیان علاقہ نے ٹیچرزکی بھرتی کے بارے میں سی ای او ایجوکیشن اتھاڑٹی خانیوال کو درخواست دی جا چکی ہے جبکہ وزیراعظم پورٹل پر کمپلینٹ رجسٹرڈ ہے لیکن تا حال باقی تین استاد تعینات نہیں ہو سکے ، جو ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی لاپرواہی اور عدم توجہ ہے ۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ضلعی حکام اس کا فوری نوٹس لیں تاکہ غریب بچوں کا تعلیمی معیار بہتر ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں