پولیس افسران انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں:ڈی پی او

پولیس افسران انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں:ڈی پی او

جرائم کی بیخ کنی کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی جائے ،اجلاس میں گفتگو

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت کرائم کی صورتحال اورپولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔دوران میٹنگ تھانہ وائزکارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ پولیس افسران امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے اورجرائم کے خاتمہ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے زیرتفتیش مقدمات کو یکسویا خارج کرنے کیلئے انصاف اورمیرٹ کو ترجیح دیں ،جرائم کی بیخ کنی کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی جائے ’ کرائم اگینسٹ پراپرٹی پرزیروٹالرنس کے تحت قانونی طریق کار کے مطابق ریکوری کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنا ہی عوام دوست پولیسنگ ہے روایتی سستی اور تسا ہل پسندی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے ایس ڈی پی او زکو ہدایات جاری کیں کہ گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو چیک کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹ کو جدید آلات کے ذریعہ فعال بنائیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ ضلع کو کرائم فری بنانا میرامشن ہے۔ عوام کی پولیس سے جوامیدیں وابستہ ہیں انہیں ضرورپورا کیا جائیگا۔ڈی پی او نے دوران میٹنگ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شاباش دی او ر ناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں