پیف نے سیکٹر پروگرام تھری کے تمام ا ہداف عبور کر لئے
پانچ سالہ رپورٹس وقتاً فوقتاً ورلڈ بینک کے نمائندوں کو جمع کروائی جاتی رہیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروگرام تھری کے تمام ا ہداف بڑے احسن انداز میں عبور کر لیے ہیں۔پیف کی جانب سے ان تمام ٹارگٹس کی پانچ سالہ رپورٹس وقتاً فوقتاً ورلڈ بینک کے نمائندوں کو جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔ ورلڈ بینک نے ان رپورٹس کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کروا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی نے کی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کی طرف سے منتخب کردہ ٹیم لیڈر نوید صالح،انسٹی ٹیوشنل ایکسپرٹ فرحین حسین، پی ایف ایم ایکسپرٹ سمیع اللہ خان، آئی ٹی سسٹم اینالسٹ رب نوازخان، ایجوکیشنل ایڈوائزر محسن زمان اور ایم اینڈای ایکسپرٹ عماد یوسف نے شرکت کی۔ جبکہ مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ہیڈ آف ریسرچ ابدال مفتی اور پروگرام آفیسر وجیہہ ریاض میٹنگ میں شریک ہوئے ۔ زبید الحسن نے اہداف پر مکمل بریفنگ دی اور ورلڈ بینک کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیاورلڈ بینک کے نوید صالح نے کہا کہ پیف کی تعلیمی خدمات قابل تعریف ہیں اورورلڈ بینک ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی نے کہا پیف ٹیم اور بالخصوص پیف پارٹنرز کی انتھک محنت شامل ہے جنہوں نے پیف کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ٹارگٹس عبور کیے ۔