آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ کا فراڈ،2بھائی گرفتار

آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ کا فراڈ،2بھائی گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بہاولپور سے محمد عدیل اور محمد عقیل کو پکڑا

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا فراڈ کرنے والے دو بھائی گرفتار کرلئے ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز بہاولپور میں چھاپہ مارکر دو بھائی حافظ محمد عدیل صدیقی اور محمد عقیل صدیقی کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا جنہوں نے مدعی زین خان سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے لئے ۔ملزمان غیر قانونی ویب سائٹ بناکر سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دیکر ان لائن سرمایہ کاری میں پیسے لگواتے تھے ۔ملزمان نے متعدد ویب سائٹس بنا رکھی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزمان سے دو لیپ ٹاپ ،آئی فون سمیت دیگر ڈائویسز برآمد کیں۔مذکورہ ملزمان کو سرکل آفس ملتان منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں