مذاکرات کامیاب،کسان اتحاد نے وہاڑی میں دھرنا ختم کردیا
طے شدہ امور کے مطابق ہر سب ڈویژن میں چیک میٹر دستیاب ہونگے ایوریج اور ڈیٹیکشن کے کیسز کی درخواست اب متعلقہ اے کو دی جائے گی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کسان تحاد کا اپنے مختلف مطالبات کے حق میں مرکزی چیئرمین ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں وی چوک میں سینکڑوں کسانوں کا ٹریکٹرز ٹرالی کے ہمراہ جاری دھرنا میپکو حکام اور مقامی انتظامی افسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین ملک ذوالفقار اعوان ضلعی صدر و چیئرمین میاں اعجاز چودھری محمد شفیق دیگر عہدیداروں میاں طاہر محمود کمبوہ محبوب منہاس حق نواز بھٹی شہزاد خالد نے جنرل منیجر آپریشن میپکو ملتان انجینئر شیخ یعقوب ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی الطاف قادر ایکسیئنز انجینئر وہاڑی عمیر قاسم بوریوالا انجینئر شاہد نذیر ڈی ڈی ٹی او میاں قیصر عباس سے اسسٹنٹ کمشنر جعفر گوجر ڈی ایس پی ایز مظہر حیات ہراج حاجی اشرف تبسم کی موجودگی میں مذاکرات کے تین دور مکمل کیے جو نتیجہ خیز ثابت ہوگئے طے شدہ امور کے مطابق ہر سب ڈویژن میں چیک میٹر دستیاب ہونگے کسی میٹر کے خراب ہونے کی صورت میں24 گھنٹے میں تبدیلی یقینی بنائے جائے گی ایوریج اور ڈیٹیکشن کے کیسز کی درخواست اب متعلقہ اے سی آفس میں دی جائے گی جس کا فیصلہ ایک کمیٹی جو اے سی وہاڑی ڈی سی ایم میپکو ایکسین میپکو آپریشنز اور کسان اتحاد کے نمائندہ پر مشتمل ہوگی کرے گی کسان اتحاد کے تمام ممبران اپنے بلز کی ادائیگی کمشنر آفس ملتان میں طے شدہ معاہدہ کے مطابق مقررہ تاریخ تک جمع کروانے کے پابند ہوں گے کسانوں کا دھرنا ختم ہونے اور ٹریفک چلنے سے معمولات زندگی بحال ہوگئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہاکہ شہریوں کی مشکلات کا انہیں بھی مکمل احساس ہے احتجاجی دھرنا انہوں نے کسانوں کی مسلسل حق تلفی اور میپکو افسران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دیا ۔