قیام امن کیلئے خصوصی کمیٹی قائم،2اگست سے دورے شروع

قیام امن کیلئے خصوصی کمیٹی قائم،2اگست سے دورے شروع

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں علما کرام صبح 10بجے ساہیوال پہنچیں گے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے زیرانتظام اتحاد بین المسلمین اور محرم الحرام میں قیام امن کے لئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی 2 اگست سے چار ڈویژنوں کا سرکاری دورہ شروع کرے گی کمیٹی میں شامل وفد کے رکن اور مرکزی علما کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کے سربراہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام 2 اگست کو ساہیوال پہنچیں گے جہاں صبح 10 بجے سرکٹ ہاؤس میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اہم اجلاس مولانا آزاد کی زیر صدارت ہوگا۔ 3 اگست کو کمشنر آ فس ملتان اور 4 اگست کو سرکٹ ہاؤس بہاولپور اور 5 اگست کو کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اہم اجلاسوں سے وفد کے اراکین خطاب کریں گے باہمی مشاورت سے دیرپا امن یقینی بنانے کیلئے متفقہ ضابطہ اخلاق بھی بنایا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں