ایس ایم فوڈ میکرز کا گبز برانڈ کے تحت نیا بسکٹ Up classic cookie لانچ

ایس ایم فوڈ میکرز کا گبز برانڈ  کے تحت نیا بسکٹ Up  classic cookie لانچ

پاکستان کے صف اول کے بسکٹ بنانے والے ادارے ایس ایم فوڈ میکرز نے عالمی شہرت یافتہ برانڈ گبز کے تحت نیا بسکٹ Up classic cookie کے نام سے لانچ کردیا

ملتان (کمرشل رپورٹر)یہ بسکٹ ایگ ملک اور ایگ ملک اینڈ چاکلیٹ دو ذائقوں میں متعارف کرایا گیا ہے ۔لانچنگ تقریب میں چیئرمین ایم ایس فوڈ چودھری ذوالفقار علی انجم نے میڈیا اور مارکیٹنگ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپ اپنی نوعیت کا منفرد بسکٹ ہے ۔ \"گبز\" نے ہمیشہ نئے رابطوں پر زور دیا ہے جس سے منفرد تصورات اور آئیڈیاز کے ذریعے اسے مطلوبہ مارکیٹ میں رسائی ہو اور اپنے مدمقابل سے بہتر کوالٹی مارکیٹ میں بھیجی جائے ،نیا بسکٹ ڈنمارک اور جرمن سے منگوائے گئے جدید پلانٹ پر تیار کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں