ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پارلیمنٹیرین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مضبوط کرنے میں کردار اداکرینگے ،جاویدانصاریورکرز کو عید بونس کی ادائیگی 4اگست تک انکے بینک اوکائنٹ میں کر دی جائیگی،فخرالاسلام

ملتان(خبرنگارخصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈی نیٹر و رکن اسمبلی حاجی جاویداختر انصاری نے کہا ہے کہ شہر کے تمام پارلیمنٹیرین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مضبوط بنانے ، اس کے انفراسٹرکچر اور افرادی قوت میں اضافہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع شہر میں صفائی کے انتظامات پر کمپنی ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پوری ٹیم اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر شہر اولیائکے باسیوں کے اعتماد پر پورا اترے ہیں۔ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے اعزاز میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں کمپنی کے ورکرز اور ڈرائیورز نے شرکت کی۔حاجی جاویداختر انصاری نے توقع کا اظہار کیا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مستقبل میں بھی صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی ورکرز کو عید بونس کی ادائیگی 4 اگست تک انکے بینک اکاونٹ کے ذریعے کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،ملتان شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں کمپنی ورکرز نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر نے کہا کہ فخرالاسلام ڈوگر ایک بہترین ٹیم کیپٹن ہیں،میونسپل ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل سمیع اللہ خان نے خوبصورت تقریب پذیرائی کے انعقاد پر کمپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاتقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ورکرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں