آر پی او خرم علی کا ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں کا دورہ

آر پی او خرم علی کا ضلع خانیوال  کے مختلف تھانوں کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لیے محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی تھانہ سسٹم میں جدت لائی جا رہی ہے

ملتان(کرائم رپورٹر)اور جدید آلات و مشینری کی مدد سے جرائم کے سراغ کے لیے پیشرفت کا آغاز ہو چکا ہے اب پولیس افسران اور ملازمین کے رویوں میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں تھانہ کہنہ،مخدوم پور پہوڑاں اور تھانہ کچا کھوہ،تھانہ تلمبہ،سٹی اور تھانہ صدر میاں چنوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا معائنہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیااور تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور ضروری ہدایات دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں