پنجاب بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب بھر میں پلانٹ فار  پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا

صوبہ پنجاب میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی سی آفس میں ٹرمینیلیا کا درخت لگا کرضلع میں \"پلانٹ فار پاکستان\" مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں‘‘پلانٹ فار پاکستان’’ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران سرکاری دفاتر،ہسپتالوں اور پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں لگ بھگ لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور ڈیڑھ لاکھ پودے نہروں کے کنارے لگائے جائیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے اس موقع پر بتایا کہ پی ایچ اے نے خدمت آپکی دہلیز کے پروگرام کے تحت ہفتہ شجرکاری میں 50 ہزار درخت لگائے ہیں جبکہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 1لاکھ80 ہزار درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں