ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کا معیار کسی سے کم نہیں :عظمیٰ قریشی
ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ ہی یونیورسٹیوں کی پہچان ہوتی ہے جوا س کے تعلیمی معیار کی گواہی دیتی ہے
ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ یہاں ہونے والے ریسرچ کا معیار کسی بھی طور عالمی سطح پر ہونے والے تحقیق سے کم نہیں ہے۔ وہویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکولرجینٹکس کی سکالر ثنا ریاض کی پی ایچ ڈی کاپبلک ڈیفنس کے موقع پر خطاب کررہیں تھیں ڈیفنس میں یونیورسٹی آف پنجاب کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب احمد تھے قبل ازیں ریسرچ سکالر ثنا ریاض نے اپنے مقالے کے حوالے سے سولوں کا جوابات دئیے جس کے بعدان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔