ملتان میں موسلا دھار بارش ، سڑکوں پر پانی جمع ،شہری مشکلات کا شکار
شہر میں موسلا دھار بارش ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ملتان( وقائع نگار خصوصی )تفصیل کے مطابق ملتان شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش برسی جس کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جہاں پر ایک سے دو فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا، تاہم واسا کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد پانی کی نکاسی کی ۔