ویمن یونیورسٹی ملتان میں 5روزہ ورکشاپ کا آغاز

ویمن یونیورسٹی ملتان میں  5روزہ ورکشاپ کا آغاز

ویمن یونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (پی ای آر این) کے اشتراک سے پانچ روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)اس ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی اور طالبات کے لیے جامع نیٹ ورک سیکورٹی ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن سید محمد سجاد تھے جبکہ آرگنائزر سینئر لیکچرر میہرور فاطمہ اور فوکل پرسن لیکچرر سحرش رضا تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں