علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا داخلوں کا شیڈول جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کا داخلوں کا شیڈول جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے جاری ہیں

ملتان (خصوصی رپورٹر )جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے ۔ میٹرک ،ایف اے ،آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر جب کہ میرٹ بیسڈ پروگراموز( بی ایس،ایم بی اے /ایم پی اے (Col)،ایم فل، پی ایچ ڈی) کی آخری تاریخ23اگست2021 مقرر کی گئی ہے ۔ میٹرک ، ایف اے /آئی کام پروگرامز کے پہلے سے جاری طلباء کے داخلہ جات 16اگست 2021سے شروع ہو ں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں