ریونیو عوامی خدمت کچہریاں مسائل کے حل کا بڑا ذریعہ بن گیں

ریونیو عوامی خدمت کچہریاں مسائل کے حل کا بڑا ذریعہ بن گیں

رضا ہال میں منعقدہ کچہری میں عوام کا جم غفیر،قبضہ مافیا کیخلاف زیادہ درخواستیں وصولگھر سے نکالے گئے والدین بھی داد رسی کیلئے کچہری میں پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر

ملتان(کورٹ رپورٹر )ریونیو عوامی خدمت کچہریاں شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل کا بڑا ذریعہ بن گئیں۔رضا ہال میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہوئیں ۔اولاد کی جانب سے گھر سے نکالے گئے والدین بھی داد رسی کے لئے ریونیو کچہری پہنچ گئے ۔ وراثتی انتقال میں تاخیر اور انتقالات میں غلطیوں کی اصلاح کے لئے بھی درجنوں درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔انہوں نے وراثتی انتقال میں تاخیر بارے درخواستوں پر24 گھنٹوں کے اندر عملدر درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔تحفظ حقوق والدین آرڈیننس کے نفاذ کے بعد گھروں سے بیدخل کئے گئے والدین کے لئے بھی ریونیو خدمت کچہری امید کی کرن بن گئی۔بیوی اور بیٹوں کی جانب سے گھر سے بیدخل کئے گئے چونگی نمبر14 کے رہائشی عمررسیدہ عبدالمجید نے ڈپٹی کمشنر سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ گھر کی رجسٹری اور انتقال اس کے نام ہے ،اس کے باوجود گھر میں اس کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ،اسے گھر کا قبضہ دلایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے عبدالمجیدکی درخواست پر ریونیو ریکارڈ طلب کر لیا ۔اسی طرح ریونیو کچہری میں جلال پور پیروالا چک84 کے رہائشی اللہ دتہ نے قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے کی التجا کی۔ایک اور شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایک پٹواری کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں