ویڈیو پر ملاقات،کمشنر کا میڈیکل کی طالبہ کا مسئلہ حل کرنیکا حکم

ویڈیو پر ملاقات،کمشنر کا میڈیکل کی طالبہ کا مسئلہ حل کرنیکا حکم

طالبہ کی شکایت کو میرٹ پر حل کیا جائے گا،جاوید اختر کی ایلیا شعیب کو یقین دہانی

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے بااثر رشتہ داروں کی ویڈیو کے ذریعے شکایت کرنے والی میڈیکل کی طالبہ ایلیا شعیب سڈل نے ملاقات کی۔کمشنر جاوید اختر محمود نے طالبہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اے سی ریونیو خالد مسعود ستی کو طالبہ کے ریونیو مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان ڈویژن خالد مسعود ستی اس معاملے کے فوکل پرسن ہونگے ۔پورے معاملے کو از خود مانیٹر کر رہا ہوں، کوئی پریشر نہیں ہے ۔ طالبہ کی شکایت کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے اے سی آر کو ریونیو ریکارڈ نکلوا کر فوری نشاندہی کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شہریوں کو فوری اور میرٹ پر ریلیف دینے کے واضح احکامات ہیں۔ہر شہری کیلئے کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں۔ ایلیا شعیب سڈل نے کمشنر ملتان سے ملاقات کے بعد کہا کہ انکو یقین ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے گی۔ انکی والدہ اور بھائی بھی ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں