ملتان شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا مشن :فخرالسلام ڈوگر

ملتان شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا مشن :فخرالسلام ڈوگر

کمپنی نے عید پر جس طرح صفائی کا خیال رکھا وہ لائق تحسین ہے ،شاہد محمود ،ہمایوں شہزاد

ملتان(خبرنگارخصوصی)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فخرالسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اورملتان شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا مشن ہے ۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کی صفائی وستھرائی کے حوالے سے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔بہتر صفائی کے نظام کو اسی تسلسل سے عوام کے تعاون سے جاری رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی فورم کے وفدسے ملاقات کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا جبکہ آپریشنل منیجر محمد داؤد مکی بھی ہمراہ تھے سول سوسائٹی کے وفد میں چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری،کنونیئر ڈاکٹر ہمایوشہزاد،چیئرپرسن ایس ٹی پی آصفہ سلیم ملک،چیف کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین گلناز کاشف ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شعور ترقیاتی تنظیم ملک امیر نواز،جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ،نائب صدر سول سوسائٹی فورم ملک محمد یوسف،جوائنٹ سیکرٹری میاں وقاص فریدقریشی،آرگنائزرز فہمیدہ کبیر اور سائرہ زیدی شامل تھے ۔شاہد محمود انصاری اور ڈاکٹر ہمایوں شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حالیہ عید کے موقع پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے شہر کو جس طرح صاف ستھرا رکھا وہ لائق تحسین ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں