ضلع ملتان:8لاکھ 32ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

ضلع ملتان:8لاکھ 32ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

1 لاکھ 37 ہزار 164 افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی

ملتان(نیوز رپورٹر)کورونا ویکسی نیشن کے آغاز سے اب تک ضلع ملتان میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی کی سربراہی میں 8 لاکھ 32 ہزار 467 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ محکمہ صحت کے محنتی عملے نے دن رات کی پرواہ کئے بغیر کورونا وبا کے دوران ویکسی نیشن کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اب تک 8 لاکھ 32 ہزار 467 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے جن میں سے 6 لاکھ 95 ہزار 303 افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 37 ہزار 164 افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ گھر گھر کورونا ویکسی نیشن بھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں