پاکستان فٹبال پریمئرلیگ،عامر ڈوگر کا سٹیڈیم کا دورہ،تجاویز لیں

پاکستان فٹبال پریمئرلیگ،عامر ڈوگر کا سٹیڈیم کا دورہ،تجاویز لیں

کورونا زدہ ماحول میں شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جائیگی،عامر ڈوگر

ملتان)خصوصی رپورٹر)پاکستان فٹبال پریمئرلیگ جو کہ 14 اگست سے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں فلڈ لائٹ کھیلی جائیگی ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اشفاق گروپ کے سربراہ پی ایف ایف کے سینئرنائب صدر وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مزکورہ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ارکان سے ایونٹ کے بارے تجاویز وصول کیں۔اس موقع پر انہوں نے کیا کہ ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنانے کے کئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کورونا زدہ ماحول میں شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ کھیل کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم بنایا جائیگا اس موقع پر ملک عامرڈوگر،میاں جاوید قریشی،رانا باقرعلی ،نوید اکرم،عارف محمود،شفقت رحمن،شیخ مقیم احمد، اطہرعلی،نویدقریشی،رانا مدثر،صابر منور قریشی ،اسلان گولڈ،زیشان قریشی اور ڈاکٹر شاہدودیگربھی ان کے ہمراہ تھے ۔Caption۔پاکستان فٹبال پریمیر لیگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر مملکت ملک عامرڈوگرآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ قاسم باغ سٹیڈیم کا دورہ کررہے ہیں میاں جاوید قریشی ودیگر ہمراہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں