موضع لالی پور میں 3گھنٹے تک سرچ آپریشن ،گھروں کی تلاشی

موضع لالی پور میں 3گھنٹے تک سرچ آپریشن ،گھروں کی تلاشی

مشکو ک افرادکی تلاش کیلئے پولیس کو ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کی مددحاصل

دوکوٹہ (نامہ نگار)دو کوٹہ کے نواحی موضع لالی پور میں پولیس نے ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کی ٹیموں کے ساتھ تین گھنٹے تک سرچ آپریشن کے دوران تمام گھروں کی تلاشی لی ۔ تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی دوکوٹہ عزیز الرحمن چودھری نے ایلیٹ فورس میلسی کی ٹیم ،سپیشل برانچ کے عملہ اور دیگر حساس اداروں کی ٹیموں کے ساتھ مل کر موضع لالی پور میں بھاری نفری کے ہمراہ تین گھنٹے سرچ آپریشن کیا اورتمام گھروں کی تلاشی لی گئی،اس دوران مشکوک افراد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ عزیزالرحمن نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں