شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں :امیرعبداللہ
ڈی پی او کی یادگارشہدا پر حاضری ،پولیس کے دستے نے پرجوش سلامی پیش کی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ ان تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہم سب کے جان و مال کے حفاظت کے لئے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جان کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔ وہاڑی پولیس کے شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،ان کے ورثاء کا سر فخر سے بلند ہے کہ ان کے اپنوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جان کو نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔پولیس لائنز وہاڑی میں شہداء ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرعبداللہ نیازی نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ شہری معاشرہ میں پر سکون اور خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں۔ ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی سیج چڑھائی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگارشہدا پر پرجوش سلامی پیش کی۔