حکومت لاک ڈاؤن کافیصلہ کرتے وقت ہزار بار سوچے :حیات سرگانہ

حکومت لاک ڈاؤن کافیصلہ کرتے  وقت ہزار بار سوچے :حیات سرگانہ

سیاسی وسماجی رہنما میاں محمد حیات سرگانہ نے کہاہے کہ قوم دوبارہ کسی بھی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ بھوک سے مر جائے گا۔حیات سرگانہ نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت لاک ڈاؤن کافیصلہ کرتے وقت ہزار بار سوچے ،غریب طبقہ انتہائی سنگین حالات سے دوچار ہے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں ۔ماضی میں بھی کاروبار بندہونے کی وجہ سے ان غریبوں کے گھروں میں فاقے رہے ہیں۔ اگر حکومت قوم کابھلا کرنا چاہتی ہے تولاک ڈاؤن کے بجائے آٹا ،چینی ،بجلی، گیس، پٹرول اورادویات کی قیمتوں میں کمی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں