برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں ،برطانوی ہائی کمشنر

ملتان(خصوصی رپورٹر)برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں برطانوی ہائی کمشنر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شیوننگ سکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا اب درخواست دے سکتے ہیں،1983 سے شروع ہونیوالے اس پروگرام سے اب تک پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلباستفید ہوچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے ، جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ سکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے رواں سال برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالرشپ حاصل کی ہیں۔ شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے ۔ گزشتہ سال 50 فیصد خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کا تقریباً 60 فیصد ہے ہے ۔برطانوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں