فوڈسیفٹی ٹیموں کے چھاپے ،352دکان مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

فوڈسیفٹی ٹیموں کے چھاپے ،352دکان مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں

ملتان( نیوز رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 443 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 64 ہزار روپے کے جرمانے عائد جبکہ 352 شاپس مالکان وارننگ نوٹسز جاری کئے ۔ ملتان میں 2 بیکریز کو کھلے رنگ اور ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ پر 20، 20 ہزار اور مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں